ارنا رپورٹ کے مطابق، "مجتبی قہرمانی" نے کہا کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے ذوالفقاز بیڑے کے اہلکاروں نے خلیج فارس میں ایک اسمگل شدہ ایندھن کی شناخت کے بعد، شہر قشم کے پبلک پراسیکویٹر کی ہم آہنگی سے، اس بحری جہاز کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے اس سلسلے میں ایک فرد کگی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بحری جہاز کے معائنے کے دوران، 250 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن کو ضبط کرلیا گیا۔
صوبے ہرمزگان کے چیف جسٹس نے کہا کہ ایندھن کے منظم یافتہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو جرمانے اور قید کی سزا کے علاوہ جرم کے نتیجے میں ہونے والی جائیداد کی ضبطی کی سزا بھی سنائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد اسمگلنگ قانون کے آرٹیکل 20 کے نفاذ کے سلسلے میں اسمگلنگ میں ملوث جہاز کو حکومت کے حق میں پکڑا جائے گا۔
قہرمانی نے اس بات پر زور دیا کہ خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کا مقدمہ عدالتی کارروائی میں ہے اور صوبائی عدلیہ، بیلف کے تعاون سے ایندھن کی منظم اسمگلنگ سے نمٹنے کی حکمت عملی کو پرعزم طریقے سے جاری رکھے گی اور ایرانی قوم کے مفادات اور سرمایہ کے تحفظ کے لیے ایک لمحے کے لیے بھی دریغ نہیں کرے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ